کوہستان میگا کرپشن سکینڈل،صوبائی حکومت کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

Sep 09, 2025 | 13:49:PM
کوہستان میگا کرپشن سکینڈل،صوبائی حکومت کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)کوہستان میگا کرپشن سکینڈل کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر اعتراضات کے بعد تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق تھرڈ پارٹی آڈٹ کے ذریعے اس تاریخی کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کی جائیں گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے لیے نجی فرم کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور اس سلسلے میں فرم سے درخواستیں طلب کی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کیلئے لائسنس رکھنا لازمی قرار 

مزید کہناہےکہ معاملات طے ہوتے ہی تھرڈ پارٹی کے ذریعے جلد آڈٹ کا آغاز کیا جائے گا۔