کراچی :طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ، ورک فرام ہوم پالیسی نافذ ، امتحانات ملتوی

Sep 09, 2025 | 11:55:AM
کراچی :طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ، ورک فرام ہوم پالیسی نافذ ، امتحانات ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں آج سے ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کرتے ہوئے 9 ستمبر کو شیڈول امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں شدید بارش کے خدشات کے پیش نظر آج سے ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کردی گئی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ  آن لائن کلاسز حسبِ معمول جاری رہیں گی تاکہ تعلیمی سلسلہ متاثر نہ ہو۔

ترجمان نے بتایا کہ  9 ستمبر کو شیڈول امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں، جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا کہ تعلیم کا تسلسل یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے اور آن لائن تدریس بلارکاوٹ جاری رہے گی۔

رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ اساتذہ اور طلبہ کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، امتحانات کی نئی تاریخیں جلد جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کیلئے لائسنس رکھنا لازمی قرار 

واضح رہے  گذشتہ  ر وز کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث شاہراہِ فیصل، طارق روڈ، صدر، ایم اے جناح روڈ، سکیم 33، صفورہ چورنگی، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، یونیورسٹی روڈ اور دیگر علاقوں میں ہلکی اور معتدل بارش ہوئی، ناظم آباد، سائٹ ایریا اور اورنگی ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں بھی بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

شہریوں کو گرمی سے عارضی ریلیف ملا تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور نکاسی کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ اربن فلڈنگ اور نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں۔