پاکستان بمقابلہ سری لنکا، قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں 

Sep 09, 2022 | 18:47:PM
پاکستان سری لنکا میچ
کیپشن: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ کے میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں ،نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ باولر نسیم شاہ کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں ۔قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ ،محمد رضوان، فخر زمان اور افتخار احمد پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں ، خوشدل شاہ، آصف علی اور محمد نوازبھی فائنل الیون میں شامل ہیں ،عثمان قادر، حسن علی ، حارث روف اور محمد حسنین بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں ۔