اداکارہ روینہ ٹنڈن کا رات کے وقت سڑک پر زبر دست ڈانس ۔۔ویڈیو وا ئرل

Oct 09, 2021 | 20:11:PM
روینہ ٹنڈن،بیٹی،کے،ساتھ،ڈانس،ویڈیو وائرل
کیپشن: روینہ ٹنڈن،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)  اداکارہ روینہ ٹنڈن اور ان کی بیٹی  راشا تھڈانی  کے ڈانس کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ رات کے وقت سٹرک پر ڈانس کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ اور بیٹی کے رقص کو پسند کیا گیا اور دلوں والے ایموجیز بناکر محبت کا اظہار کیا گیا۔بالی وڈ اداکارہ  نے اس ڈانس کی ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے کیپشن میں لکھا کہ' ہمیشہ رات کو راشا تھڈانی کے ساتھ موج مستی کی۔روینہ ٹنڈن اور راشا تھڈانی کے ڈانس نے اپنے مداحوں کے دل جیت لئے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی سب سے بڑی اشتہاری کمپنی کا آرین کی ضمانت منسوخی کے بعد شا ہ رخ کو بڑا جھٹکا

ویڈیو میں وہ رمکس گانے پر ناچ رہی ہیں، ماں بیٹی نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے، یہ ویڈیو اداکارہ کی بیٹی نے  بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی، ویڈیوکے کیپشن میں لکھا' صرف موج مستی'۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی صحافی کے ادا کارہ ریکھا کی زندگی سے متعلق اہم انکشافات

یا د رہے کہ اداکارہ روینہ ٹنڈن  کو اب کم ہی اداکاری کے میدان میں دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ ان کی تاحال کوئی نئی فلم ریلیز نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کی اپنے بیٹے آریان خان سےگلے ملنے کی ویڈیو ۔۔ حقا ئق سامنے آگئے