بھارتی صحافی کے ادا کارہ ریکھا کی زندگی سے متعلق اہم انکشافات

Oct 09, 2021 | 18:58:PM
ریکھا،کے،ماضی ،سے،متعلق،انکشفافات
کیپشن: اداکارہ ریکھا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ ریکھا  کی زندگی کی کئی ایسی باتیں ہیں ، جس سے دنیا آج بھی انجان ہے ۔ 

بھارتی صحافی یاسر عثمانی نے اپنی کتاب ریکھا : این انٹولڈ اسٹوری میں کہنا ہے کہ بالی وڈ کی کچھ اداکارائیں ایسی ہیں ، جن کا جادو عمر کے ساتھ کم نہیں ہوا ۔ ریکھا ان میں سے ایک ہیں ۔ عمر کا پہیہ جیسے جیسے گھوم رہا ہے ، ریکھا کی خوبصورتی اور ان کی دلکش ادائیں لوگوں کو کل کی طرح ہی دیوانہ بنا رہی ہیں ۔ وہ اتنی ہی خوبصورت ہیں ، جتنی وہ دہائیوں پہلے نظر آتی تھیں ۔ ریکھا کے سامنے بڑی بڑی اداکارائیں پھیکی لگتی ہیں ۔ ریکھا کی زندگی کی کئی ایسی باتیں ہیں ، جس سے دنیا آج بھی انجان ہے ۔

  ریکھا کی ماں پر اتنا قرض تھا کہ چھوٹی سے عمر میں ہی ان کو کام کرنا پڑا ۔ ریکھا نے 12 سال کی عمر میں تمل فلموں میں کام کرنا شروع کردیا تھا۔ بچپن میں تنگی ایسی کہ انکار کرنے پر سزا کا ڈر ہوتا تھا ۔ریکھا جب چھوٹی سی عمر میں کام کرکے تھک جاتی تھیں اور کام پر جانے سے منع کرتی تھیں تو بھائی ان کی پٹائی کرتے تھے ۔

یا د رہے کہ  بطور اداکارہ ریکھا کی پہلی تیلگو فلم 1968 میں آئی تھی ۔ بالی وڈ میں ریکھا کو 1970 میں فلم ساون بھادو میں پہلا بریک ملا ۔ یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کی اپنے بیٹے آریان خان سےگلے ملنے کی ویڈیو ۔۔ حقا ئق سامنے آگئے