شہر قائد میں افغان گینگ کُرکُرے  سرگرم۔۔لوٹ مار عام۔۔مکین خوف میں مبتلا

Oct 09, 2021 | 10:48:AM
ڈیفنس کلفٹن،کراچی،پولیس، ڈاکو گینگ
کیپشن:  شہرقائد  : افغان ڈکیت گینگ کُرکُرے سرگرم ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہرقائد  میں افغان ڈکیت گینگ کُرکُرے نے پولیس کو پریشان کر دیا اور  درجنوں وارداتوں میں ملوث گینگ کے 100 سے زائد کارندوں میں سے ایک بھی پکڑا نہ جا سکا ،مکین خوف میں مبتلا ہو گئے۔

کراچی کے پوش علاقوں کلفٹن اور ڈیفنس میں گھروں میں لوٹ مار کی وارداتیں پے در پے جاری ، شہری بھاری مالیت کے طلائی زیورات اور نقد رقم سے محروم ہو چکے  اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے کیونکہ پولیس ان واقعات میں ملوث ڈاکوؤں کے گروہ کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے،وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آنے کے بعد بھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے اور اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ وارداتوں کے لئے سفید اور سلور کورولا گاڑی استعمال کرتا ہے اور ہر ڈکیتی میں مختلف جعلی نمبر پلیٹ استعمال کی جاتی ہے،ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ڈیفنس کلفٹن میں ڈاکوؤں کے دو گروہ سرگرم ہیں جن میں سے 60 فیصد کارروائیاں "کُرکُرے" گینگ نےکی ہیں جس کے 100 سے زائد کارندے سر گرم ہیں، افغان گینگ کُرکُرے اور دوسرے ڈکیت گینگ کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

وارداتوں کو روکنے میں پولیس کی ناکامی پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پوش علاقوں کو پرامن بنانے کے لئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ پولیس امن وامان قائم رکھنے کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔
 یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور حمزہ کی ضمانت میں توسیع