میکنزی اسکاٹ کے 19 ارب ڈالر عطیات کے باوجود ذاتی دولت میں بمشکل کمی

Nov 09, 2025 | 21:43:PM
میکنزی اسکاٹ کے 19 ارب ڈالر عطیات کے باوجود ذاتی دولت میں بمشکل کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میکنزی سکاٹ کے 19 ارب ڈالر کے عطیات کے باوجود ذاتی دولت میں معمولی کمی آئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کے معروف ارب پتی اور ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میکنزی سکاٹ نے گزشتہ 5 سالوں میں 19 ارب ڈالر سے زائد رقم فلاحی اداروں کو عطیہ کی،اس کے باوجود ان کی اپنی دولت میں معمولی کمی آئی۔

میکنزی سکاٹ خود ایک ناول نگار اور سماجی کارکن ہیں اور وہ گزشتہ چند ماہ کے دوران سینکڑوں ملین ڈالر عطیہ کر چکی ہیں،ان کی فلاحی تنظیم “یلڈ گیونگ” کے ذریعے ہزاروں اداروں کو مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے  جن میں تعلیم، صنفی مساوات، قدرتی آفات سے نمٹنے سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔

میکنزی سکاٹ کو دولت کا بڑا حصہ 2019 میں جیف بیزوس سے طلاق کے بعد ملا تھا،جب انہیں ایمیزوں کے تقریباً 4 فیصد شیئرز ملے تھے جو اس وقت تقریبا 139 ملین ڈالر بنتے تھے۔

انہوں نے ملنے والے شیئرز میں سے تقریباً نصف شیئرز کو فروخت یا عطیہ کیا جن کی مالیت 2025 میں ساڑھے 12 ارب ڈالر کے قریب ہے۔

ایمیزون کے شیئرز کی بڑھتی قیمت کے باعث میکنزی  سکاٹ کی دولت میں کوئی کمی نہیں آئی ور حالیہ رپورٹ کے مطابق میکنزی سکاٹ اب بھی 35 ارب ڈالر سے زائد کی مالک ہیں، وہ اربوں ڈالر عطیہ کرنے کے باوجود دنیا کی امیر ترین خواتین کی فہرست میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ انوپما پرمیشورن کی سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات لگانے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی