پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز چھٹی مرتبہ جیت لیا ، چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کی مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ہانگ کانگ سکسزکپ کے فائنل میں پاکستان نے کویت کو شکست دے دی۔
پاکستان نے مقررہ چھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر135 رنز بنائے۔
کپتان عباس آفریدی نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ عبدالصمد نے 42 اور خواجہ نافع نے 22رنز بنائے۔
جواب میں کویت کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی پہلی گیند پر 92رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
یادرہے کہ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ پاکستان نے چھٹی مرتبہ اپنے نام کیا ہے.
پاکستان 1992،1997،2001،2002،2011،2025 میں یہ ٹورنامنٹ جیت چکا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہانگ کانگ سپر سکسز جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔