بارش نے کرکٹ آسٹریلیا کا کروڑوں کا نقصان کر دیا

Nov 09, 2025 | 09:39:AM
بارش نے کرکٹ آسٹریلیا کا کروڑوں کا نقصان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برسبین میں بارش سے کرکٹ آسٹریلیا کا ایک ملین آسٹریلوی ڈالرز کا نقصان ہوا۔

پاکستانی رقم کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کا برسبین میں تقریباً 18 کروڑ 17 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان برسبین میں پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوا، میچ میں چھ اوورز سے کم کا کھیل ہوا اور گرج چمک کے باعث میچ روک دیا گیا۔

بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہوا  اور ختم کر دیا گیا، چھ سے کم اوورز ہونے کے باعث فینز کو ٹکٹس کا مکمل ری فنڈ ملا، کرکٹ آسٹریلیا کے لیے یہ ایک مہنگی ترین رات ثابت ہوئی، میچ میں چونکہ 6 اوورز سے کم کا کھیل ہوا اس لیے فینز مکمل ری فنڈ کے اہل قرار پائے، 31 ہزار 74 کرکٹ فینز کو مکمل ری فنڈ مل رہا ہے۔

قریبی علاقوں میں گرج چمک کی وجہ سے حفاظتی طور پر کھلاڑیوں کو مجبورا گراؤنڈ سے باہر بلانا پڑا، بھارت نے 4.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 52 رنز بنائے تھے، گرج چمک کے بعد موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا اور کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:قوم کیلئے خوداری کا درس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے:مریم نواز

اس کے علاوہ برسبین میں آسٹریلیا کو مالی نقصان کے ساتھ انڈیا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست ہو گئی۔

برسبین میں آسٹریلیا کے پاس سیریز برابر کرنے کا موقع تھا، لیکن بارش کی وجہ سے میچ ختم ہوا تو انڈیا سیریز 1-2 سے جیت گیا۔