مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شاعر مشرق علامہ اقبال کے 148 واں یومِ پیدائش کے موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پرُ وقارتقریب ہوئی۔
لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔
پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار اقبال پر فرائض سے سبکدوش ہوگئے جبکہ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
مہمان خصوصی ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے مزار اقبال پر پھول رکھےاور فاتحہ خوانی کی۔
ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔
یہ بھی پڑھیں:فٹبال ٹیم پر پابندی، قرار دار بھی منظور
یومِ اقبال کے حوالے سے آج ملک بھر میں تقریبات بھی منعقد کی جارہی ہیں۔
علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی جس کے بعد وہ لاہور اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے۔
شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے اپنا پیغام دنیا بھر میں پہنچایا، ان کے اشعار اور افکار نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔
واضح رہے کہ اقبال منزل میں علامہ اقبال کے زیرِ استعمال رہنے والی اشیاء کرسی میز، بیڈ، حقہ اور دیگر چیزیں آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں۔