پاکستانی کرکٹر عرفان نیازی کو سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر وارننگ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عرفان نیازی کو سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر وارننگ مل گئی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وارڈن نے ایک گاڑی کو روکا جس میں عرفان خان نیازی ڈرائیور کے برابر والی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے۔
وارڈن نے ڈرائیور سے سیٹ بیلٹ نہ لگانے سے متعلق سوال کیا تو اسی اثناء میں انہیں پتا چلا کہ گاڑی میں عرفان نیازی بھی بیٹھے ہیں, وارڈن نے ان سے کرکٹ سے متعلق گفتگو کی اور انہیں سیٹ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے بغیر چالان کیے جانے دیا۔
قومی کرکٹر، عرفان خان نیازی کو سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ٹریفک وارڈن نے روک لیا خوب گپ شپ ہوئی کرکٹ بارے ???? pic.twitter.com/wZbOqrxbwN
— Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22) May 8, 2026
وارڈن نے ان سے کرکٹ سے متعلق گفتگو کی اور انہیں سیٹ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے بغیر چالان کیے جانے دیا۔