آج کہاں کہاں بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے ہم پیشگوئی کردی 

May 09, 2026 | 09:35:AM
آج کہاں کہاں بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے ہم پیشگوئی کردی 
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ،ثمرہ فاطمہ،اقصیٰ شیخ )محکمہ موسمیات نے آج موسم کے حوالے سےاہم پیشگوئی کردی۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا،آج گزشتہ دنوں کی نسبت درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں صبح کے وقت درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کی توقع ہے،شہر اقتدار میں آج 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان ،کشمیر اور خیبر پختونخوا میں بھی موسم خشک رہے گااوراگلے 24 گھنٹوں کے اندر بارش کے امکانات موجود نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار کا دعویٰ

لاہور میں آج  موسم خوشگوارہے،بادلوں کی موجودگی کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے گرمی کی شدت میں کمی کر دی ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث موسم قدرے مرطوب مگر خوشگوار محسوس ہو رہا ہے۔

آج سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے، تاہم شہر میں آج بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی،  محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران بادل برسنے کے امکانات موجود ہیں، جس سے موسم مزید خوشگوار ہو سکتا ہے۔

کراچی میں گرمی کی شدید لہربرقرارہے اورشہرقائد میں صبح سویرے ہی پارہ 30 ڈگری تک پہنچ گیا، آج درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق 11 سے 13 مئی کے دوران شمال مشرقی پنجاب میں "سپر سیل"طوفانی سسٹم بننے کا امکان ہے، جس کے باعث لاہور، قصور، پتوکی، شیخوپورہ، اوکاڑہ، نارووال، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں تیز آندھی، گرج چمک اور موسلا دھار بارش متوقع ہے، جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آ سکتے ہیں۔