شمالی کوریا کا مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے متعدد قسم کے بیلسٹک میزائلوں کاتجربہ کرلیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہاہے کہ ان کی فوج نے جمعرات کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے مختلف قسم کے بیلسٹک میزائلوں کے لانچ کا پتا لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ میزائل شمالی کوریا کے علاقے ونسن سے مشرقی سمندر میں داغے گئے جسے جاپان کا سمندر بھی کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سری لنکن ایئرفورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے مزید کہا کہ میزائلوں نے جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں پانی میں گرنے سے پہلے تقریباً 800 کلومیٹر تک اڑان بھری۔