پی ٹی آئی کارکنان کی ہنگامہ آرائی، صوبائی وزیر اطلاعات  نے ننگی دہشتگردی قراردے دی

May 09, 2023 | 20:18:PM
پی ٹی آئی کارکنان کی ہنگامہ آرائی، صوبائی وزیر اطلاعات  نے ننگی دہشتگردی قراردے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے پی ٹی آئی کارکنان کےاحتجاجی حملو ں اور پتھراؤں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ننگی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے شر پسندوں کو خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر کارکنان کےہنگامہ آرائی پر وزیر اطلاعات عامر میر نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں پر حملے ملک دشمنی اور فاشزم ہے،شرپسند عناصر کی جانب سے ریڈ لائن کراس کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاپور اور راولپنڈی کے افسوسناک واقعات ریاست دشمنی کے مترادف ہیں، یہ سیاست نہیں بلکہ ننگی دہشت گردی ہے لہٰذا سخت ترین احتساب ہو گا۔

عامر میر کا کہنا تھا کہ  حملوں میں ملوث شرپسندوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،دہشت گردی میں ملوث ایک ایک شرپسند کو نشان عبرت بنایا جائے گا، شر پسندوں نے اپنا اصل چہرہ اور اپنا ملک دشمن ایجنڈا ظاہر کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے ساری عمر پچھتائیں گے،شر پسند عناصر کی سرکوبی کے لیے ہر طرح کے اقدام کیے جائیں گے۔