فلسطینی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں طلب 

May 09, 2021 | 23:42:PM
 فلسطینی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں طلب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )فلسطینی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق قطر کی زیرِ صدارت عرب لیگ کا اجلاس قاہرہ میں ہوگا۔اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز سینکڑوں فلسطینی مسجد اقصیٰ کے ارد گرد پہاڑی کے احاطے میں نماز جمعہ کیلئے اکٹھے ہوئے جس کے بعد بہت سے لوگ شہر میں بے دخلی کے خلاف احتجاج کیلئے وہیں موجود رہے لیکن افطار کے بعد مسجد اقصیٰ میں اور شیخ جراح کے قریب چھوٹی چھوٹی جھڑپیں شروع ہوئیں جو قدیم شہر کے مشہور دمشق گیٹ کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: او آئی سی کو اسلاموفوبیا پر ٹھوس ردعمل دینا چاہیے، وزیراعظم عمران خان