او آئی سی کو اسلاموفوبیا پر ٹھوس ردعمل دینا چاہیے، وزیراعظم عمران خان

May 09, 2021 | 23:37:PM
او آئی سی کو اسلاموفوبیا پر ٹھوس ردعمل دینا چاہیے، وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کو اسلاموفوبیا پر ٹھوس ردعمل دینا چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان اور سیکریٹری جنرل او آئی سی نے مکہ مکرمہ میں ملاقات کی جس میں دنیا کے مختلف حصوں میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کا اس معاملے پر او آئی سی کی طرف سے ٹھوس جواب کی اہمیت پر زور دیا گیا، ملاقات میں وزیراعظم کے اسلامی ممالک کے سربراہان کو لکھے گئے خطوط کا بھی تذکرہ کیا گیا۔
 اعلامیہ میں کہا گیا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کامقابلہ کرنے کا عالمی دن منانے کی متفقہ قرارداد منظور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آنےوالی تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا،قوم ایشوز کو سمجھ چکی، وزیراعظم