پاکستان میں آنےوالی تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا،قوم ایشوز کو سمجھ چکی، وزیراعظم 

May 09, 2021 | 20:51:PM
پاکستان میں آنےوالی تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا،قوم ایشوز کو سمجھ چکی، وزیراعظم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ پاکستان میں آنے والی تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا،قوم ایشوز کو سمجھ چکی ہے، پہلے ایسا نہیں تھا،میں مستقبل میں اوورسیز پاکستانیوں کا بہت اہم کردار دیکھ رہا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا نے دنیا بھر کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیاہے،افسوس کے ساتھ کہناپڑتا ہے ہندوستان میں کورونا نے بہت تباہی مچائی، اللہ کا شکر ہے ہم نے پاکستان کو کورونا کے دوران بچا لیا۔
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ ہم نے اپنے لوگوں کو بھی بچانا تھا اور معیشت کو بھی بچانا تھا، کم لاگت ہاﺅسنگ ہمارا بہت بڑا پراجیکٹ ہے، ہماراہاﺅسنگ کا شعبہ بہت تیزی سے اوپر جارہا ہے،انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بینک کمرشل بینکوں کو گھروں کے آسان قرضوں کیلئے سہولیات دے رہا ہے،ہم مشکل وقت سے نکل آئے، مجھے آگے بہت اچھا وقت نظر آرہا ہے،میں مستقبل میں اوورسیز پاکستانیوں کا بہت اہم کردار دیکھ رہا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ایک طرف وہ مافیا ہے جو پرانے نظام کو بچانے کی کوشش کررہا ہے،ان کاکہناتھا کہ جس معاشرے میں قانون کی حکمرانی ہو وہی ترقی کرتا ہے،جہاں طاقت کی حکمرانی ہو وہ معاشرہ کبھی اوپر نہیں جاتا،اوورسیز پاکستانی ہمیشہ میری سب سے بڑی طاقت رہے ہیں ،اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کے ٹھیک ہونے کا انتظار کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آنے والی تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا،قوم ایشوز کو سمجھ چکی ہے، پہلے ایسا نہیں تھا،ہماری پارٹی سوشل میڈیا اور یوتھ کی وجہ سے ہی حکومت میں آئی ،ہم دوبارہ اپنی منزل کے ٹریک پر آچکے ہیں ، یہ مافیا سے آزادی کی جنگ ہے ، بہت جلد آپ کے سامنے ایک نیا پاکستان آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے زیادہ ترسیلات زرکس ملک سے آ رہی ہیں؟ گورنر سٹیٹ بینک نے خود بتا دیا