کیسا استعفا۔۔جس نے مجھے ہٹاناہے ۔تحریک عدم اعتماد لے آئے۔۔ عثمان بزدار 

May 09, 2021 | 20:14:PM
 کیسا استعفا۔۔جس نے مجھے ہٹاناہے ۔تحریک عدم اعتماد لے آئے۔۔ عثمان بزدار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جب کہیں گے میں استعفادے دونگا۔
 ایک انٹرویو میں عثمان بزدارنے کہا کہ میرے استعفے دینے سے متعلق افواہیں سنتا رہتا ہوں مگر اس پر کان نہیں دھرتا۔عثمان بزدار نے کہا کہ مجھ سے کبھی کسی نے استعفانہیں مانگا اور نہ ہی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کا کہا۔انہوںنے کہاکہ مجھ سے کسی کو کیا مسئلہ ہوگا، میں تو اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ اقتدار اللہ تعالیٰ کی امانت ہے، ہمیں لوگوں کی باتوں پر کان نہیں دھرنا چاہئے ۔کارکردگی بہتر کرنی چا ہئے۔وزیراعلی ٰ نے کہا کہ اگر مجھ سے کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں۔
چودھری برادران سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کی بہت عزت کرتا ہوں، اگر محبت اور احترام کا رشتہ ہو تو اتحادیوں سے مسائل نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سینیٹ انتخاب میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
جہانگیر ترین سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں ہمارے بھائی ہیں، ہمیں ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ ترین گروپ کے لوگ ہمارے دوست ہیں ان سے روزانہ ملاقات ہوتی ہے، ہم سب لوگ متحد ہیں اور اکٹھے ہیں چلیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ساڑھے 11 کروڑ کا صوبہ ریموٹ کنٹرول سے نہیں چل سکتا،صوبے کے فیصلے کابینہ کرتی ہے،تمام لوگ آن بورڈ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔ عمران خان انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز والے پہلے پاکستانی سیاست دان بن گئے