عمران خان انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز والے پہلے پاکستانی سیاست دان بن گئے 

May 09, 2021 | 19:58:PM
 عمران خان انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز والے پہلے پاکستانی سیاست دان بن گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز والے پہلے پاکستانی سیاست دان بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمرا ن خان فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوور رکھنے والے سیاست دان ہیں۔ٹویٹر پران کے فالوورز کی تعداد13 اعشاریہ 6 ملین سے زیادہ ہے جبکہ انسٹا گرام پر ان کے فالوورز کی تعداد پانچ ملین سے اوپر ہے۔

وا ضح رہے کہ 2روز قبل ہی وزیراعظم عمران خان روضہ رسول پر حاضری دینے کیلئے مدینہ منورہ پہنچے تو خاتون اوّل بھی ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچے تو ان کا استقبال گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلیمان بن عبد العزیز نے کیا۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر علیم خان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ اس موقع پر معاونِ خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گل اور وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی بھی موجود ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:این سی او سی کا اجلاس، 8 سے 16 مئی تک تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو بند رکھنے کی ہدایات