میری بیٹی کو لندن سے بلوا کر قتل کیا گیا، مائرہ کےوالد کا الزام

May 09, 2021 | 15:24:PM
میری بیٹی کو لندن سے بلوا کر قتل کر دیا گیا
کیپشن: میری بیٹی کو لندن سے بلوا کر قتل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور میں قتل کی گئی لڑکی مائرہ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو لندن سے بلوا کر قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مائرہ کے والد ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ مائرہ کو دھوکے سے لندن سے بلوا کر لاہور میں قتل کیا گیا۔ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ مائرہ نے ایل ایل ایم کیا تھا اور وہ پاکستان کے لیےکچھ کرنا چاہتی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ سے پیار کرنے والے وزیراعظم عمران خان ہمیں انصاف دلائیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور میں برطانیہ سے آئی لڑکی ماہرہ کی لاش ایک گھر سے برآمد ہوئی تھی اور مائرہ کے قتل کے الزام میں دو افراد کو نامزد کیا گیا تھا، دونوں نامزد ملزمان نے عدالت سے ضمانتیں کروا رکھی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    ’’پیار کریئے تے فیر نئیں ڈری دا‘‘’’ڈریئے تے فیر پیار نئیں کری دا‘‘