معاشی بحران کے پیش نظر پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن موڈ پر منتقل

Mar 09, 2026 | 20:19:PM
معاشی بحران کے پیش نظر پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن موڈ پر منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معاشی بحران کے پیش نظر پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن موڈ پر منتقل کر دئیے گئے۔ 

آن لائن منتقلی کا اعلان وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے کیا، ان کے مطابق گریڈ 8 کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے،سکول بیسڈ اسسمنٹ کا عمل بھی متاثر نہیں ہوگا۔

 وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ بورڈ امتحانات بھی شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے،تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم کلاسز آن لائن لی جا سکیں گی۔ 

 اس سلسلے میں محکمہ ہائر ایجوکیشن نے چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق کالجز اور یونیورسٹیاں 10 سے 31 مارچ تک بند رہیں گی،کالجز، یونیورسٹیوں کی تمام کلاسز کو آن لائن موڈ پر منتقل کر دیا گیا،کالجز، یونیورسٹیوں کے امتحانات شیڈول کےمطابق ہونگے،امتحانات کے علاوہ تمام تر تعلیمی سرگرمیاں آن لائن موڈ پر منتقل کر دی گئیں۔

دوسری جانب میڈیکل کے طلبا کے فرسٹ ایئر سیکنڈ ایئر میڈکل کالجز کی کلاسز بھی آن لائن ہوںگی جبکہ تھرڈ ایئر فورتھ ایئر اور فائینل ائیر میڈیکل کالجز کی باقاعدہ کلاسز ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے