موت سے ایک دن پہلے ستیش کوشک کہاں تھے؟

Mar 09, 2023 | 11:32:AM
بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ہدایتکار ستیش کوشک دل کا دورہ پڑنے کے باعث 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ہدایتکار ستیش کوشک دل کا دورہ پڑنے کے باعث 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موت سے ایک دن قبل ستیش کوشک نے جاوید اختر کی جانب سے دی گئی ہولی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

ستیش کوشک نے ہولی کا تہوار منانے کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق ستیش کوشک کی موت اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہوئی.

دوسری جانب بالی ووڈ شخصیات نے ستیش کوشک کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بالی وڈ کے سینیئر اداکار اور ہدایتکار ستیش کوشک دل کا دورہ پرنے سے انتقال کر گئے

واضح رہے کہ ستیش کوشک آج 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے۔