افغانستان ، فورسز کے فضائی اور زمینی حملے ،21 طالبان ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں اکیس طالبان ہلاک جبکہ تیرہ زخمی ہو گئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان سکیو رٹی فورسز نے صوبہ قندھار کے اضلاع آرغنداب اور زہاری میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو فضائی اور زمینی حملوں کا نشانہ بنایا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران اکیس بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز ڈیوائسز کو بھی ناکارہ بنایا ہے ۔ آ خری اطلاعات موصول ہونے تک علاقوں میں سرچ آپریشن جاری تھا ۔