اختلافی مسائل کو عوامی عدالت میں لے جانا ہی جمہوریت ہے :خواجہ آصف

Jun 09, 2026 | 23:15:PM
اختلافی مسائل کو عوامی عدالت میں لے جانا ہی جمہوریت ہے :خواجہ آصف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت الیکشن قریب ہیں ، اختلافی مسائل کو عوام کی عدالت میں لے جانا ہی عین جمہوری سوچ ہے ۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘ پر جاری اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ اس وقت جب انتخابات قریب ہیں اختلافی مسائل کو عوام کی عدالت میں لے جانا عین جمہوری سوچ ہے جو لوگ عوامی راۓ کی بجائے قتل و غارت کے ذریعے اپنی رائے و سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ  ان کے مقاصد کچھ اور ہیں جس طرح پولیس اور سیکورٹی کے عملے کو شہید کیا گیا اور لاشوں کی بے حرمتی کی گئی۔ اس سے ایک بات ظاہر ہے کہ یہ عناصر عوام کی راۓ یعنی انتخابات کا رستہ نہیں اختیار کرنا چاہتے ۔

وفاقی وزیر دفاع کے مطابق  اگر کوئی اپنا قانون سے ماوراء ریاست مخالف ایجنڈا تشدد اور مسلح جتھوں کے ذریعے نافذ کرنا چاہتا ہے تو ریاست پوری قوت کے ساتھ قانون کو نافذ کرے گی اور کشمیری عوام کو اپنی راۓ کا آزادانہ استعمال کرنے کا موقع دے گی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف سے گلوبل فنڈ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات