اہلیہ کو لینے سسرال پہنچنے والے شوہر کا انوکھا کیک وائرل

Jun 09, 2026 | 22:59:PM
اہلیہ کو لینے سسرال پہنچنے والے شوہر کا انوکھا کیک وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شوہر اپنی اہلیہ کو سسرال سے واپس لانے کے لیے منفرد اور محبت بھرا انداز اپناتا دکھائی دیتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوہر اپنے ہاتھ میں ایک خصوصی کیک لیے سسرال پہنچتا ہے، جس پر لکھا ہوتا ہے: ’’مجھے میری بیوی واپس کر دو۔‘‘ اس منفرد پیغام نے وہاں موجود افراد کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی معلومات کے مطابق خاتون 10 روز کے لیے اپنے والدین کے گھر گئی تھیں۔ جب شوہر انہیں واپس لینے پہنچا تو وہ اپنے جذبات کے اظہار کے لیے یہ منفرد کیک بھی ساتھ لے گیا۔ ویڈیو میں خاتون خوش دکھائی دیتی ہیں جبکہ ان کی والدہ محبت بھرے انداز میں بیٹی کا ہاتھ داماد کے حوالے کرتی نظر آتی ہیں۔

یہ ویڈیو انسٹاگرام کے اکاؤنٹ "کرن اینڈ مونا" سے شیئر کی گئی، جہاں اسے ہزاروں صارفین نے پسند کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔ پوسٹ کے ساتھ لکھا گیا: ’’شادی اسی شخص سے کریں جو آپ کے بغیر کام نہ چلا سکے۔‘‘

سوشل میڈیا صارفین نے شوہر کے اس انداز کو ازدواجی محبت اور خلوص کی خوبصورت مثال قرار دیا۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ رشتوں میں محبت کے چھوٹے چھوٹے اظہار بھی خوشیوں اور مضبوط تعلقات کا سبب بنتے ہیں۔

اگرچہ ویڈیو کے مقام اور وقت کے حوالے سے کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آئیں، تاہم اس نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی ہے اور صارفین اسے محبت، احترام اور خوبصورت ازدواجی تعلق کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

ٰیہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف سے گلوبل فنڈ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،باہمی تعاون گفتگو