شانگلہ میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں جاگری,2 خواتین سمیت3مسافر زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ضلع شانگلہ تحصیل الپوری کے علاقے بورڈ میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
زخمی افراد میں ایک خواتین کی حالات تشویش ناک بتائی جا رہی ہے،زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال الپوری منتقل کر دیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گاڑی کوہستان سے سوات جا رہی تھی،تمام افراد کا تعلق کوہستان سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا چھٹا صوبہ کونسا؟ بلیو اکانومی کیا ہے