جمہوریت کے فروغ اور تسلسل میں وکلا برادری کا کردار اہم ہے: گورنر پنجاب

Jun 09, 2026 | 11:36:AM
جمہوریت کے فروغ اور تسلسل میں وکلا برادری کا کردار اہم ہے: گورنر پنجاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نذیر ملک کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےگورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ اور تسلسل میں وکلا برادری کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام میں مقبول اور مضبوط ہو رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک کے مقبول نوجوان لیڈر ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مختلف جماعتوں کے لیڈرز، عہدیداران اور کارکن پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں بھی جیالا وزیر اعلیٰ لائے گی۔

 سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بھارت کشمیر کے موجودہ مسئلے پر فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی ملک میں قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:گلگت بلتستان میں کامیابی، چودھری شجاعت حسین کی صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد