ٹام کروز کی جلتا ہوا پیراشوٹ پہن کر ہیلی کاپٹر سے 16 چھلانگیں، نیا ریکارڈ بنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دورانِ شوٹنگ اداکار نے ہیلی کاپٹر سے جلتا ہوا پیراشوٹ پہن کر چھلانگیں لگا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔
دی فائنل ریکننگ کے اداکار ٹام کروز نے دوران شوٹنگ ہیلی کاپٹر سے جلتے ہوئے پیراشوٹ کے ساتھ 16 چھلانگیں لگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا،ریکارڈ مرتب کرنے والے ادارے کے مطابق ٹام کروز (جو مشن امپاسبل فرنچائز میں ایتھن ہنٹ کا کردار ادا کرتے ہیں) نے کسی بھی فرد کی جانب سے جلتے ہوئے پیراشوٹ میں سب سے زیادہ چھلانگیں لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
ٹام کروز نے ان تمام 16 چھلانگوں میں جلتا ہوا پیراشوٹ پہنا ہوا تھا، جس کو کاٹ کر انہیں بیک اب پیراشوٹ کھولنا تھا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کے ایڈیٹر ان چیف کریگ گلینڈے نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ ٹام کروز ایکشن ہیرو کردار ادا نہیں کرتے، وہ ایک ایکشن ہیرو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مالا کنڈ ؛پہاڑ پر آگ بجھانے کی کوشش میں ایک فائر فائٹر کی حالت غیر، ہسپتال منتقل