عیدالاضحیٰ پر آلائشوں کو ٹھکانے پر بلدیہ ملازمین  خراج تحسین کے مستحق ہیں،احسن اقبال

Jun 09, 2025 | 20:56:PM
عیدالاضحیٰ پر آلائشوں کو ٹھکانے پر بلدیہ ملازمین  خراج تحسین کے مستحق ہیں،احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے عیدالاضحیٰ پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات اور آلائشوں کو ٹھکانے پر بلدیہ ملازمین کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر صوبوں کیلئے بہترین مثال ہے کہ پورے ملک کو ستھرا ہونا ہے ،دیگر صوبے بھی اس کی تقلید کریں گے۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے نارووال میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج میں ستھرا پنجاب کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی نگرانی میں ورکرز نے صوبے بھر میں شاندار کام کیا،اس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ عیدالاضحٰی پر شہروں اور قصبوں کو صاف رکھا،یہ  ورکر وی آئی پیز ہیں،اس فضلا کو ڈسپوز کر کے ہماری مدد کی ہے ،ان کاکہناتھا کہ ضلع بھر میں1500  ورکرز نے اس مہم میں حصہ لیا،وزیر اعلیٰ پنجاب کو مبارکباد دیتا ہوں جن کی نگرانی اور ان کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں آپریشن کیا گیا،یہ دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید مثال ہے ،پورے ملک کو ستھرا ہونا ہے ،دیگر صوبے بھی اس کی تقلید کریں گے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: