خاتون نے دوسری شادی کیلئے بیٹی کو قتل کردیا

Jun 09, 2025 | 11:09:AM
 خاتون نے دوسری شادی کیلئے بیٹی کو قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)منڈی بہاؤالدین میں خاتون نے دوسری شادی کیلئے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے علاقے مراد وال میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی 8 سال کی بچی کو قتل کیا اور پھر اس کے اغوا کا ڈرامہ رچایا،پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے، خاتون سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں دو روز قبل بچی لاپتہ ہوئی تھی جس کی لاش گزشتہ روز کھیت سے ملی تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔