کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی

Jun 09, 2023 | 18:57:PM
کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی معروف  اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ماضی کی مقبول ترین فلم  "دل والے دلہنیا لے جائیں گے"   کی  اداکارہ کاجول نے اعلان کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔   

اداکار نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا کہ "زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزر رہی ہیں," جس کے کیپشن میں انہوں نےلکھا کہ "وہ سوشل میڈیا سے بریک لے رہی ہیں۔"

View this post on Instagram

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

کاجول کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے اچانک اس اعلان پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ مداح کاجول کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا خیال رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کاجول جلد نیٹ فلکس کی ویب سیریز "لسٹ سٹوریز 2" میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔