سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلسل پانچ روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑااضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا ہو کر433836 روپے کا ہوگیاہے۔
دس گرام سونے کی قیمت 3086 روپے بڑھ کر 371944 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ چاندی کی قیمت آج بغیر کسی تبدیلی کے 6421 روپےپربرقرار رہی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 36 ڈالر مہنگا ہوکر 4113ڈالر کا ہوگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، قیمت ایک ہفتے کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ریکوری دیکھی جارہی ہے۔