جنوبی امریکا کا 3 ہزار سال قدیم شہرعوام کیلئے کھول دیاگیا

Jul 09, 2025 | 15:52:PM
جنوبی امریکا کا 3 ہزار سال قدیم شہرعوام کیلئے کھول دیاگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی امریکی ملک پیرو میں ہزاروں سال پرانے شہر کے آثار کو عوام کے لیے کھول دیاگیا۔
ماہرین آثار قدیمہ کاکہناہے کہ 3 ہزار سال سے زائد عرصے قبل یہ شہر ایک اہم تجارتی مرکز تھا۔
پیرو کے دارالحکومت لیما کے شمال میں واقع صوبہ Huaura میں اس تاریخی شہر کے آثار کو کچھ سال قبل دریافت کیا گیا تھا۔


پیرو کی وزارت ثقافت کی جانب سے جاری بیان میں اس شہر کو Peñico کا نام دیا گیا ہے،اس جگہ کی کھدائی اور اسے محفوظ کرنے کا عمل 8 سال سے جاری تھا اور اب جاکر اسے عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے۔

 سطح سمندر سے 600 میٹر بلند اس شہر کی لوکیشن بہت اہم تھی جس کی وجہ سے یہ ساحلی اور پہاڑی قصبوں کو جوڑتا ہوگا،اب تک اس شہر میں 18 اسٹرکچرز کو شناخت کیا گیا ہے جن میں عوامی عمارات اور رہائشی مراکز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے ضلع بارکھان میں 4.7 شدت کا زلزلہ
ماہرین کاخیال ہے کہ اس شہر کا اثر رسوخ امریکا کی ایک پرانی تہذیب Caral کے زوال کے بعد بڑھا ہوگا،اس تاریخی مقام کو اب سیاحت کے لیے کھول دیا گیا ہے اور سیاحوں کے لیے وہاں سہولیات فراہم کرنے والے مرکز قائم کیے گئے ہیں۔