فتح جنگ: والدہ کے ساتھ مل کر بیٹوں نےباپ کو قتل کر دیا

Jul 09, 2023 | 18:36:PM
فتح جنگ: والدہ کے ساتھ مل کر بیٹوں نےباپ کو قتل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رفاقت اعوان) فتح جنگ کے گاؤں تاجہ بارہ میں گھریلوں جھگڑے پر دونوں بیٹوں نے والدہ کے ساتھ مل کر والد پے تشدد کرکےقتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے نواحی گاؤں تاجہ بارہ میں گھریلو ناچاکی پر والدہ کے ساتھ مل کر 2 بیٹوں نے اپنے ہی باپ کو قتل کردیا، مقتول کی شناخت امیر گل کے نام سے ہوئی ہے، قتل کرنے کے بعد مقتول کے بیٹے عبید، کاشف اور اسکی بیوی شہناز بی بی موقع سے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پیر کو عام تعطیل، نوٹیفکیشن جاری

پولیس نے لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح جنگ سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی، پولیس نے مقتول کے بھائی امجد شہزاد کی مدعیت میں بیٹوں اور بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔