مسجد کے چندہ باکس سے ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد، پیسے گننے کی ویڈیو وائرل

Jul 09, 2023 | 12:42:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہمسائیہ مسلمان ملک بنگلہ دیش کی مسجد  کے چندہ باکس سے 5 کروڑ 59 لاکھ 7 ہزار 689 روپے برآمد، رقم گننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ چندہ باک کو کھولتے ہیں جو اوپر تک  پیسوں سے فل نظر آتے ہیں ،ویڈیو میں نظر آنے والے افراد ان پیسوں کو شاپر کے بڑے تھیلوں میں ڈالتے ہیں اور پھر ایک بڑے احاطہ میں لا کر ان پیسوں کی گنتی کرتے دیکھائی دیتے ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں:خبردار،ہوشیار!فریزر میں قربانی کا گوشت رکھا ہے تو فوری استعمال کرلیں

رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو بنگلہ دیش کی ایک مسجد کی ہے جس کے 8چندہ باکسز کو 4 ماہ بعد کھولا گیا ہے ، باکس مسجد انتظامیہ اور حکومتی عہدیداران کی موجودگی میں کھولا گیا اور پھر نگرانی میں ان پیسوں کی گنتی کی تو یہ رقم 5 کروڑ 59 لاکھ 7 ہزار 689 روپے  سے زائد نکلی جبکہ غیر ملکی کرنسی، سونے کے زیورات اور ہیرے کی لونگ اس کے علاوہ ہے، اطلاعات کے مطابق اتنی بڑی رقم کو گننے میں  تقریباً 13 گھنٹے لگے اور اس کام میں 200 لوگوں نے حصہ لیا ۔