جیکب آباد: 6 اہلکاروں کی شہادت میں ملوث مٹھو شاہ گینگ کا سرغنہ مارا گیا

Jul 09, 2023 | 00:33:AM
جیکب آباد: 6 اہلکاروں کی شہادت میں ملوث مٹھو شاہ گینگ کا سرغنہ مارا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد علی میرانی) جیکب آباد میں پولیس مقابلے کے دوران بلوچستان پولیس کے 6اہلکاروں کی شہادت میں ملوث مٹھو شاہ گینگ کا سرغنہ مارا گیا، قبضے سے اسلحہ بھی بر آمدکرلیاگیا,مقابلے میں 6ملزمان فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی سمیر نور چنہ کے مطابق جیکب آباد اور بلوچستان پولیس نے مٹھو شاہ گینگ کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر مُمل پھاٹک کے قریب کارروائی کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو ماجد عرف مٹھو شاہ ہلاک ہوگیا، جس کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی گئی، مقابلے میں 6 ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مردان میں پولیس چوکی نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی شدید زخمی

ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ  ہلاک ڈاکو مٹھو شاہ گینگ نے26اپریل کو بلوچستان پولیس کے 6 اہلکاروں کی شہادت میں ملوث ہونے سمیت 40 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، مٹھو شاہ کی گرفتاری کیلئے سندھ حکومت سے 30لاکھ روپے انعام کی بھی سفارش کر رکھی تھی۔