روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر، یورو، برطانوی پاؤنڈ کی قیمتوں میں کمی

Jan 09, 2026 | 18:48:PM
روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر، یورو، برطانوی پاؤنڈ کی قیمتوں میں کمی
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 280.05 روپے سے کم ہوکر 280.02 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستاہوکر 281.05 ، یورو 47 پیسے سستاہوکر 329.82 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے کمی کے بعد  379.95  روپے ،یو اے ای درہم 2 پیسے کم ہوکر 77.22 روپے جبکہ سعودی ریال 1 پیسے بڑھ کر 75.40 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کے امیدوار بلامقابلہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

ادھرپاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام  ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس 1133 پوائنٹس کمی سے 184409 کی سطح پر بند ہوا ۔کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 186180 کم ترین سطح 183700 رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 185543 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بڑی کامیابی مل گئی، دیگر جماعتیں دیکھتی رہ گئیں