چھٹی کمشنر کراچی میراتھن " 10 کلومیٹر سٹی رن 2026 " منعقد کرانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھٹی کمشنر کراچی میراتھن " 10 کلومیٹر سٹی رن 2026 " منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ میراتھن 25 جنوری کو منعقد ہوگی،کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہریوں کا ہدایات دیں ہیں کہ میراتھن کے انعقاد سے مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملے گا شہری بھرپور شرکت کریں، جیتنے والوں کو نقد انعامات اور میڈل دئے جائیں گے۔
کمشنر کراچی کو بریفنگ میں کہا گیا کہ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی مقرر کرتے ہوئےروٹ اور انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔
کمشنر کے مطابق میراتھن ٹاور سے شروع ہوگی اور مختلف راستوں سے گذرتے ہوے کلب روڈ پر اختتام پذیر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : جناح گراؤنڈمیں جلسےکا معاملہ،پی ٹی آئی نے25لاکھ روپےسیکیورٹی ڈپازٹ جمع کرادیا