ملکہ برطانیہ، شوہر شہزادہ فلپ کو کورونا ویکسین لگادی گئی

Jan 09, 2021 | 23:19:PM
ملکہ برطانیہ، شوہر شہزادہ فلپ کو کورونا ویکسین لگادی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) 99 سالہ شہزادہ فلپ اور 94 سالہ ملکہ الزبتھ کو شاہی خاندان کے ڈاکٹر نے ویکسین لگا دی ہے جبکہ شاہی محل بکنگھم پیلس کے ترجمان نے بھی ویکسین دینے کی تصدیق کی۔
تفصیلا ت کے مطا بق ملکہ اور شہزادے کو آج ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی اور اب تک برطانیہ میں 15 لاکھ افراد کو ویکسین لگ چکی ہے۔دوسری جانب برطانیہ میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ اور مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کورونا سے برطانیہ میں 80 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔