پیراسیٹامول سیرپ اور گولی کی قیمت میں اضافے کی سمری تیار

Feb 09, 2023 | 18:56:PM
پیراسیٹامول سیرپ اور گولی کی قیمت میں اضافے کی سمری تیار
کیپشن: پیراسیٹامول گولیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مہنگائی سے پریشان شہریوں کیلئے ایک اور بری خبر،وزارت صحت نے پیراسیٹامول سیرپ اورگولی کی قیمت میں اضافے کی سمری تیار کرلی ، سمری منظوری کیلئے کل اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائے گی ۔
 ذرائع کاکہناہے کہ پیراسیٹامول سیرپ120 ایم ایل کی قیمت میں12 روپے18 پیسے اضافے کی تجویزدی گئی ،پیراسیٹامول سیرپ کی قیمت 104.82سے بڑھاکر 117 روپے کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ پیراسیٹامول 500 ایم جی گولی کی قیمت 80 پیسے بڑھانے کی تجویزدی گئی ہے، پیراسیٹامول گولی کی قیمت 1.87 سے بڑھاکر2.67 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ذرائع کاکہناہے کہ مینوفیکچررز نے پیراسیٹامول سیرپ اور گولی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا،ڈریپ کی ڈرگ پرایسنگ کمیٹی نے قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی۔

یہ بھی پڑھیں:  حافظہ خاتون سے اوباش کی 10 دن تک زیادتی