بھارتی اداکار بومن ایرانی کا شوبز چھوڑنے کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)معروف بھارتی اداکار بومن ایرانی نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے، جس کے ساتھ ہی انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی، متعدد اداکاروں نے بھارتی فنکار کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار بومن ایرانی کا نام بالی ووڈ میں گزشتہ کچھ دہائیوں سے درجنوں فلمز کے ساتھ منسلک رہا اور کامیڈی کے ساتھ ساتھ سنجیدہ رولز میں بھی بومن ایرانی نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
حال ہی میں سامنے آنے انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار بومن ایرانی نے نپے تلے الفاظ میں فلم انڈسٹری چھوڑنے کا کہا، جس پر فلمی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے
بومن ایرانی کو بالی ووڈ کی کامیڈی فلمز کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بومن ایرانی نے کہا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ ماضی میں فلم انڈسٹری میں کس قسم کا ڈرامہ ہوا کرتا تھا۔
مزید پڑھیں:کبڈی کی معروف کھلاڑی نے خودکشی کر لی
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنی قسمت کا سارا کام کرلیا ہے اور اپنی ہر حد پار کرلی۔ ہوسکتا ہے یہی میرے انخلاء کا درست وقت ہو۔
اداکار بومن ایرانی نے کہا کہ میں کسی قسم کا ڈرامہ نہیں کررہا اور نہ ہی میرے ساتھ کوئی مسئلہ ہے بلکہ میں صرف سانس لینے کیلئے جگہ چاہتا ہوں۔
یہ صرف میرے خیالات ہیں، تو ان کا زیادہ گہرا مطلب مت نکالیے گا۔
بومن ایرانی کی جانب سے اس قسم کا بیان سامنے آنے کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
دوسری طرف یہ سوال جنم لے رہا ہے کہ کیا بومن ایرانی مستقل یا عارضی طور پر بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کیلئے سنجیدہ ہوگئے ہیں۔