ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر میں چوری پر مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرارخان) ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر میں چوری پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور چیمبر سے دو سیب اور ہینڈ واش چوری کرکے فرار ہو گئے۔چوری کا واقعہ ایڈیشنل سیشن جج نور محمد بسمل کے چیمبر میں 6دسمبر کو پیش آیا ۔سیب اور ہینڈ واش کی قیمت ایک ہزار روپے مالیت بتائی گئی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج کے ریڈار حبیب الرحمن نے نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کرایا ۔تھانہ اسلام پورہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن کے حوالے کردی۔
یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر کی معروف سیاستدان کی پوتی سے شادی طے پا گئی