میرپورخاص میں سکول ٹیچر کے گھر فائرنگ، بیٹی جاں بحق، حملہ آور نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اندرون سندھ کے علاقے میر پور خاص میں سکول ٹیچر کے گھر فائرنگ سے بیٹی جاں بحق جب کہ حملہ آور سے بھی خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کریم ٹاؤن فیضانِ مدینہ مرکز کے قریب رہائش پذیر ٹیچر مانک لغاری کے گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں اُس کی 24 سالہ بیٹی سویرا موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
دوسری جانب حکام کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے دوران مقتولہ کی 50 سالہ والدہ بھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے مبینہ حملہ آور نوجوان نے بھی خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،نوجوان کی شناخت 22 سالہ فیضان کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے دونوں لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی ہیں جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور کامیررضاعلی قتل کیس کانوٹس