سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور کامیررضاعلی قتل کیس کانوٹس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے میر رضا علی قتل کیس کا نوٹس لے لیا۔
فریال تالپور نےوزیراعلیٰ سندھ کو واقعے کی شفاف اور غیرجانب دارانہ تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز تادیبی کارروائی کی جائے،متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
فریال تالپورن کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں اور عوام کو شفاف انداز میں آگاہ کیا جائے،انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : رونالڈو کی شادی دیکھنے کیلیے جمع ہزاروں افراد کو مایوسی