این اے 129 ضمنی الیکشن، حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی مشروط طور پر منظور

Aug 09, 2025 | 13:38:PM
این اے 129 ضمنی الیکشن، حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی مشروط طور پر منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)این اے 129 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا۔
حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ان کے وکیل ابوذر سلمان نے مکمل کرائی۔
اس حوالے سے ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ ہم نے سوئی گیس، ایف آئی اے، نیب اور دیگر محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے، ڈیٹا آنے کے بعد کاغذاتِ نامزدگی سے متعلق حتمی فیصلہ کروں گا، ابھی حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی مشروط طور پر منظور کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:9مئی مقدمات ؛بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

یاد رہے کہ این اے 129 کیلئے امیدواروں کو 26 اگست کو انتخابی نشان دیئے جائیں گے اور شیڈول کے مطابق 18ستمبر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 لاہور 3 میں پولنگ ہوگی۔یہ نشست میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔