9مئی مقدمات ؛بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے8 مقدمات میں درخواست ضمانت سماعت کےلئے مقررہوگئی۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 12 اگست کو ان 8مقدمات پرسماعت کرے گا،بنچ میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:9مئی کیس،عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج
29 جولائی کو بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست پرسماعت ملتوی کردی گئی تھی،بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے رجوع کر رکھا ہے۔