آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز بھی لاہور ی ناشتے کے دیوانے ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نےلاہور کا دورہ کیا اور تاریخی شہر کے مشہور ناشتے سے لطف اندوز ہوئے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے لاہور کا دورہ کیا اور تاریخی شہر کے مشہور ناشتے سے لطف اندوز ہوئے۔نیل ہاکنز نے حلوہ پوری اور پھر مشہور مٹن پائے کھائے۔
آسٹریلوی ایلچی نے سب سے پہلے تاریخی شہر کے 200 سال پرانے ڈھابے پر حلوہ پوری کھائی،اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اپ لوڈ پوسٹ میں نیل ہاکنز نے لکھا: "ایک بہترین لاہوری صبح ، پرانے شہر کے 200 سال پرانے ڈھابے پر حلوہ پوری کا لطف اٹھایا، خستہ پوری، مسالہ دار چننے، میٹھا حلوہ ۔ لاہوری ناشتے کو شکست دینا مشکل ہے۔"
A perfect ???????? Lahori morning— indulged in some #HalwaPuri at a 200 year old dhaba in the old city. Crispy puris, spicy channay, sweet halwa - hard to beat a Lahori breakfast.#JummahMubarak pic.twitter.com/R0Xa6Z01MI
— Neil Hawkins (@AusHCPak) August 8, 2025
ایلچی نے گوگا نقشبندیہ مٹن چننے اور بونگ پائے کی دکان کا بھی دورہ کیا۔ یہ ناشتہ کھانے کے شوقین افراد کے لیے مشہور ہے۔
ہائی کمشنر یہ کہنے سے باز نہ آئے کہ ’’جب کھانے کی بات آتی ہے تو لاہور لاہور ہے‘‘۔
They told us “if you haven’t eaten #Paye then you haven’t really been to #Lahore”. Challenge accepted! A must have for your taste buds. When it comes to food, Lahore Lahore aye! pic.twitter.com/ytZ9oinhkl
— Neil Hawkins (@AusHCPak) August 9, 2025
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک اور پوسٹ میں نیل ہاکنز نے لکھا: "انہوں نے ہمیں بتایا کہ اگر آپ نے پائے نہیں کھائے تو آپ واقعی لاہور نہیں گئے"۔
واضح رہے کہ جمعہ کو لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی تھی جس میں یہاں کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات"
— PMLN (@pmln_org) August 8, 2025
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پاکستان میں شاندار خدمات کے اختتام پر ہائی کمشنر نیل ہاکنز کوخراج تحسین
ٹیکسٹائل، فوڈ پراسینسنگ، معدنیات اور آئی ٹی خدمات میں تجارت کو وسعت دینے پر بھی… pic.twitter.com/txaunzWypb