بگ باس 19: سلمان خان کا 1 معاوضہ بھارتی وزیراعظم کی 12 تنخواہوں پر بھی بھاری 

Aug 09, 2025 | 09:27:AM
بگ باس 19: سلمان خان کا 1 معاوضہ بھارتی وزیراعظم کی 12 تنخواہوں پر بھی بھاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے ریئلٹی شو بگ باس 19 کی میزبانی کے حوالے سے حیران کر دینے والی معلومات سامنے آئی ہیں۔

بھارت سمیت کئی ممالک میں مشہور و معروف ریئلٹی شو بگ باس کا سیزن 19 اس ماہ سے نشر ہوگا جس کی میزبانی سلمان خان کریں گے۔

بھارتی میڈیا میں سلمان خان کی ریئلٹی شو بگ باس 19 میں میزبانی کرنے کے معاوضے سے متعلق کچھ دعوے سامنے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریئلٹی شو بگ باس 19 کے میزبان سلمان خان کے  3 ماہ کے معاوضے سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ یہ بھارتی وزیراعظم کی ایک سال کی تنخواہ سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی میں یوم آزادی پاکستان کی تقریب کل سے شروع، 60 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع 

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان بگ باس 19 کے ایک ویک اینڈ ایپی سوڈ کے لیے 8 سے 10 کروڑ بھارتی روپے وصول کریں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں وزیراعظم کے عہدے کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ 66 ہزار بھارتی روپے ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان کسی بھی بھارتی وزیراعظم سے تقریباً 600 گنا زیادہ کمائیں گے۔