کوئٹہ دھماکا قابل مذمت۔۔دا خلی سلامتی کے مسائل سنگین ہوچکے:شہباز شریف

Aug 09, 2021 | 16:01:PM
 کوئٹہ دھماکا قابل مذمت۔۔دا خلی سلامتی کے مسائل سنگین ہوچکے:شہباز شریف
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کوئٹہ دھماکے کی مذمّت کرتے ہوئے کہا کہ داخلی سلامتی کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر تمام توانائیاں مرکوز کی جائیں۔

شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ دا خلی سلامتی کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت نیشنل ایکشن پلان پر تمام توانائیاں مرکوز کرنے کا ہے۔ یہ دستاویز قوم کے اجتماعی عزم کا مظہر ہے اور قومی سلامتی کے ابھرتے خطرات کا مقابلہ کرنے کا کافی و شافی نسخہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے۔۔فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی جانے سے روک دیا گیا