بلاول بھٹو سے صوبائی وزرا کی ملاقات، اپنی کارکردگی بارے آگاہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجزجمالی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےسندھ اسمبلی کے سپیکر سید اویس شاہ سمیت مختلف صوبائی وزرا نے ملاقات کی اور اپنے شعبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے سپیکرسندھ اسمبلی سید اویس شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات میں قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی سے صنعت و تجارت کے وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے بھی ملاقات کی اور اپنے محکمے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
بلاول بھٹو زرداری سے زراعت کے وزیر سردار محمد بخش خان مہر نے بھی ملاقات کی اور دنیا میں جاری معاشی بحران کے حوالے سے بریفننگ دی، سردار بخش خان مہر کاکہناتھا کہ فیول کی مد میں سندھ کے ساڑھے تین لاکھ کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ کے حساب سے ادائیگی کی گئی، اس عمل سے سندھ میں 20 لاکھ ایکڑ زرعی زمین کو فائدہ ہوگا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین سے ملاقات میں سیڈا میں ایریا واٹر بورڈ چیئرمین ہالار پتافی نے اپنی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری سے شرجیل میمن کے صاحبزادے راول شرجیل نے بھی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں:8ویں کلاس کے نتائج کا اعلان، پہلی تینوں پوزیشن طالبات لے اڑیں